ہومUncategorizedپاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان کی سینئر نیشنل ٹیم کے ساتھ...

پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان کی سینئر نیشنل ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے مسقط روانہ

مسقط (لارڈ میڈیا) پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان کی سینئر نیشنل ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے مسقط روانہ ہوگئی ہے۔ اس موقع پر ہیڈ کوچ اولمپیئن ایاز محمود، کوچ سمیر حسین اور اظفر یعقوب بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

قومی انڈر 21 ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ 29 جولائی، دوسرا 31 جولائی، تیسرا یکم اگست، چوتھا 2 اگست، جبکہ پانچواں ٹیسٹ میچ 4 اگست کو کھیلے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈر 21 کھلاڑیوں کو عمان ٹیسٹ سیریز کے لیے بھیجنا ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جونیئر کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ کھیل کر اپنے مورال کو بلند کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں