واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکا کے اسلحے اور گولہ بارود کی قلت سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس دنیا میں کسی بھی ملک سے زیادہ اسلحہ موجود ہے، حتی کہ ہماری ضرورت سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے وائٹ ہاؤس کو انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر میں کمی سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں کرنے سے میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو سکتے ہیں۔
ایک سینیئر امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایران پر حملوں کا نتیجہ توقعات کے برعکس نکلا ہے، جس سے ایران اندر سے متحد ہو رہا ہے اور ایرانی رہنماؤں کو بیرونی خطرات پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع مل رہا ہے۔


