ہومتازہ ترینانگلینڈ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان

انگلینڈ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز اور آئندہ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ اوپننگ بیٹر عبداللہ فضل انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر کر دیے گئے ہیں، ان کی جگہ عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق عبداللہ فضل کا ایم آر آئی اسکین ہوا، جس کے نتیجے میں انہیں ری ہیبلیٹیشن پروگرام کا مشورہ دیا گیا۔ اس کے باعث وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف باقی ایک ٹیسٹ میچ اور انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

سعود شکیل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اضافی بیٹنگ آپشن کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، تاہم انگلینڈ کے خلاف ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد پاکستان کی ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی، جہاں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 اگست کو ہیڈنگلے میں، دوسرا 27 سے 31 اگست کو لارڈز میں اور تیسرا 9 سے 13 ستمبر تک ایجبسٹن میں ہوگا۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے، جہاں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں 199 رنز بنالیے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں