ہومتازہ ترینکامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی تیراکوں کی کارکردگی دوسرے روز بھی مایوس...

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی تیراکوں کی کارکردگی دوسرے روز بھی مایوس کن

گلاسگو (لارڈ میڈیا): کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستانی تیراکوں کی کارکردگی دوسرے روز بھی مایوس کن رہی۔ ہفتے کو ہونے والے مقابلوں میں شریک چاروں قومی سوئمرز اپنے اپنے ایونٹس کی ہیٹس سے آگے نہ بڑھ سکے۔

گلاسگو میں جاری سوئمنگ ایونٹ میں ویمن 200 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کی جہاں آرا نبی نے 2 منٹ 11.16 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ 36 تیراکوں میں 29ویں پوزیشن حاصل کی اور فائنل میں جگہ نہ بنا سکیں۔

مینز 400 میٹر فری اسٹائل میں احمد درانی نے 4 منٹ 14.85 سیکنڈ کا وقت ریکارڈ کیا، جس کے باعث وہ 27 تیراکوں میں 22ویں پوزیشن پر رہے اور فائنل میں پہنچنے سے محروم رہے۔

مینز 50 میٹر فری اسٹائل میں حمزہ آصف نے 24.17 سیکنڈ کے ساتھ 68 تیراکوں میں 39ویں پوزیشن حاصل کی۔ وہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والے ٹاپ 16 تیراکوں میں شامل نہ ہو سکے۔

ویمن 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں حریم ملک نے 1 منٹ 22.51 سیکنڈ کا وقت لیا اور 28 تیراکوں میں 27ویں نمبر پر رہیں، یوں وہ بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں۔

احمد درانی اور جہاں آرا نبی پہلے روز بھی ہیٹس سے آگے نہیں بڑھ سکے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں