ہومتازہ ترینایران نے سعودی حوثی مذاکرات کی حمایت کر دی، بات چیت پر...

ایران نے سعودی حوثی مذاکرات کی حمایت کر دی، بات چیت پر زور

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان حالیہ تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یمن تنازع کا منصفانہ حل ضروری ہے اور سعودی عرب کے ساتھ اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ بات چیت پر واپسی اور طے شدہ روڈ میپ پر عمل ہی یمنی عوام کی مشکلات کا حل ہے۔ انہوں نے خطے میں امریکی پالیسی کو یمن کی صورتحال کو پیچیدہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حوثی ترجمان اور سعودی وفد کی عمان میں ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں علاقائی سلامتی اور استحکام میں پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔

یمن کی حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ نے سعودی عرب کے شہر جازان اور ینبع میں آئل تنصیبات پر میزائل اور ڈرون سے حملوں کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی۔ حوثیوں نے مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ الحدیدہ پورٹ پر حملے کے جواب میں کارروائیاں کی گئیں۔

حوثیوں کے مطابق سعودی عرب نے 12 سال سے یمنی سرزمین کی غیر منصفانہ ناکہ بندی کر رکھی ہے، اور سعودی ناکہ بندی کا جواب ناکہ بندی، جبکہ کشیدگی میں اضافے کا جواب کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

ادھر سعودی میڈیا نے حملوں کی تصدیق نہیں کی، تاہم یونانی ایئر فورس نے یمن سے آنے والے میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کے صبح یمن سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں