واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے ایکزیوس کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کو ابھی زیادہ تکلیف نہیں پہنچی اور وہ بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ نئی کارروائیوں میں ‘آپریشن ایپک فیوری’ سے بھی بڑے حملے کیے جا سکتے ہیں، مگر انہوں نے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد کے حق میں 214 جبکہ مخالفت میں 208 ووٹ آئے۔ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کے ساتھ ووٹ دیا۔
تاہم، امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی آپریشن روکنے کی قرارداد مسترد کر دی۔ قرارداد کے حق میں 47 اور مخالفت میں 49 ووٹ آئے۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہر ڈیل کو ایران کے حکمران بگاڑ دیتے ہیں۔ امریکی لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں جبکہ امریکا اور برطانیہ کے فوجی اڈوں پر بمبار طیارے ہائی الرٹ پر ہیں۔


