ہوماہم ترینمودی سرکار کے خلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج پھیل گیا

مودی سرکار کے خلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج پھیل گیا

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): مودی سرکار کے خلاف امتحانی پرچے لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی نوجوانوں کا احتجاج دارالحکومت نئی دہلی سے نکل کر بھارت کے دیگر شہروں تک پھیل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوانوں کا احتجاج ممبئی، پٹنہ، کیرالا اور گوا تک پھیل گیا ہے جہاں سینکڑوں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اور بھارتی وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کاکروچ جنتا پارٹی نامی نوجوانوں کی تنظیم نے امتحانی پرچے لیک ہونے پر بھارتی وزیراعظم کے نوٹس کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوپر سے نیچے تک وزیر تعلیم سمیت نااہل لوگ بیٹھے ہیں اور صرف پیسہ بنا رہے ہیں۔

مختلف شرائط پر طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں ممکنہ تشدد سے بچنے کے لیے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سونم وانگچک نے کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے حامی پتھراؤ کروا کے تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی نوجوانوں کے احتجاج میں پہنچ گئیں، فیض احمد فیض کی نظم بول کے لب آزاد ہیں تیرے سنا کر نوجوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔ مودی نے کہا کہ جو لوگ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے، انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ خیال رہے کہ رواں سال مئی میں چیف جسٹس سوریا کانت کے نوجوانوں سے متعلق متنازع بیان کے بعد ہی آن لائن پارٹی کاکروچ جنتا پارٹی وجود میں آئی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں