ہومتازہ ترینمقبوضہ کشمیر میں حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں،...

مقبوضہ کشمیر میں حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، لارڈ قربان حسین

لندن (لارڈ میڈیا) برطانیوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں انڈین مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اور جینو سائیڈ واچ رپورٹ کی روشنی میں مؤقف واضح کرنے پر زور دیا ہے۔

پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ لارڈ کولنز نے انسانی حقوق کے حوالے سے برطانوی حکومت کے دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کی جانب سے مبینہ خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں