ہومتازہ ترینامریکا کےایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات فضائی حملے جاری

امریکا کےایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات فضائی حملے جاری

امریکا (لارڈ میڈیا) امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے جاری رکھے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے فوجی اہداف پر حملے کیے جو جمعرات کی شب شروع ہوئے۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانے اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنے کے لئے کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی شہر اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ان حملوں میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ مرکزی کے علاقے خنداب کے باہر واقع ایک مقام کو امریکی میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا جبکہ صوبہ لورستان کے خرم آباد اور ہرمزگان کے جاسک میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ صوبے کے نائب گورنر نے حملے کی تصدیق کی ہے مگر جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں