گلاسگو (لارڈ میڈیا): کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب گلاسگو میں منعقد ہوئی، جس میں کنگ چارلس، ملکہ کومیلا اور برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم مہمان خصوصی تھے۔ تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے ہوئی۔
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان سمیت 74 ممالک کے 3000 سے زیادہ اتھلیٹس شریک ہیں۔ ارشد ندیم نے پاکستانی دستے کی قیادت کی، جس میں 21 اتھلیٹس چھ کھیلوں میں شرکت کریں گے۔
پاکستان کے اتھلیٹس اتھلیٹکس، سوئمنگ، جوڈو، جمناسٹک، لان بال اور جمناسٹک میں حصہ لیں گے۔ پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن میجر جنرل عادل رحمانی نے چیف ڈی مشنز اجلاس میں شرکت کی۔
ایم این اے علی زاہد نے کامن ویلتھ سپورٹس منسٹرز میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اجلاس میں پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا گیا اور سپورٹس کمیونٹی کے مقاصد کو آگے بڑھانے کی بات ہوئی۔
پاکستانی وفد نے وزراء، سفارت کاروں اور کامن ویلتھ سپورٹس موومنٹ کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی تعاون کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ گیمز دو اگست 2026 تک جاری رہیں گے۔


