ہومتازہ ترینسندھ میں 25 جولائی تک شدید بارشوں کا امکان، 23 اضلاع کیلئے...

سندھ میں 25 جولائی تک شدید بارشوں کا امکان، 23 اضلاع کیلئے موسمیاتی ایڈوائزری جاری

کراچی (لارڈ میڈیا): سندھ میں 25 جولائی تک شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ نے 23 اضلاع کے لیے موسمیاتی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

مراد علی شاہ نے تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کا نظام فعال رکھا جائے اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے شہری مراکز اور حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں