ہومتازہ ترینمشرق وسطیٰ کشیدگی اور خراب موسم سے پاکستان میں 45 پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ کشیدگی اور خراب موسم سے پاکستان میں 45 پروازیں منسوخ

کراچی (لارڈ میڈیا): مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور خراب موسم کے باعث پاکستان کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ آج ملک بھر میں 45 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ 125 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ دبئی اور کراچی سے اسلام آباد کی دو پروازیں متبادل ائیرپورٹس پر اتاری گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے دبئی، شارجہ، جدہ، استنبول، ابوظبی کی 23 پروازیں اور اسلام آباد سے شارجہ، جدہ، کابل، بحرین، مانچسٹر اور لندن کی 41 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر گزشتہ رات طوفان بادوباراں اور دن میں دھند کے باعث پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ لاہور میں بارش اور انتظامی وجوہات کی وجہ سے دبئی، شارجہ، ابوظبی، دمام اور مسقط کی 15 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ پشاور ائیرپورٹ پر طوفان بادوباراں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے جہاں کی 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ملتان ائیرپورٹ کی 11، سیالکوٹ کی 13، جبکہ فیصل آباد اور کوئٹہ کی 2، 2 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں