ہومتازہ ترینواٹس ایپ میں نیا برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر شامل

واٹس ایپ میں نیا برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر شامل

شہر (لارڈ میڈیا): واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جو برتھ ڈے ریمائنڈر کے طور پر کام کرے گا۔ Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق، اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں اس فیچر کی آزمائش جاری ہے۔ یہ فیچر صارفین کو مختلف کیلنڈر ایپس پر انحصار کی بجائے واٹس ایپ کے اندر ہی دوستوں اور گھر والوں کی سالگرہ کو یاد رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق، اس فیچر کے تحت صارفین کو ان کے محفوظ کانٹیکٹس کی سالگرہ کے حوالے سے نوٹیفائی کیا جائے گا، جس سے وہ براہ راست چیٹ اوپن کرکے سالگرہ کی مبارکباد دے سکیں گے۔ مزید برآں، واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے اندر ایک برتھ ڈیز سیکشن بھی مختص کرنے پر کام جاری ہے۔

اس سیکشن میں محفوظ کانٹیکس کی سالگرہ کی تاریخوں کو دیکھا جا سکے گا جبکہ اہم تاریخوں کو ایک ہی جگہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ تاہم، برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر اسی وقت کام کرسکے گا جب آپ کے کانٹیکٹس میں شامل افراد کی تاریخ پیدائش واٹس ایپ میں دستیاب ہوگی۔ اگر دوستوں نے واٹس ایپ میں سالگرہ کی تفصیلات فراہم نہیں کیں تو برتھ ڈے ریمائنڈر دستیاب نہیں ہوگا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس فیچر کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، تو اس میں مزید تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں