ہومتازہ ترینآزادکشمیر انتخابات مرحلہ وار فوج کی نگرانی میں ہوں گے

آزادکشمیر انتخابات مرحلہ وار فوج کی نگرانی میں ہوں گے

ظفر آباد (لارڈ میڈیا): آزادکشمیر میں آئندہ ہفتے ہونے والے انتخابات کو مرحلہ وار کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن میں جبکہ تیسرے مرحلے کے انتخابات پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو ہوں گے۔

مہاجرین کی 12 نشستوں پر انتخابات مظفر آباد ڈویژن کے ساتھ 2 اگست کو ہوں گے۔ غلام مصطفیٰ مغل نے مزید کہا کہ آزادکشمیر میں یہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے اور پاک فوج کی نفری کی دستیابی کی بنیاد پر مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

27 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں کل 33 لاکھ 65 ہزار 839 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹوں کی تعداد 17 لاکھ 53 ہزار 933 اور خواتین ووٹوں کی تعداد 16 لاکھ 11 ہزار 906 ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں