لاہور (لارڈ میڈیا): صوبہ پنجاب میں 96 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یہ تفصیلات اپوزیشن رکن اسمبلی احمر رشید بھٹی کے سوال پر پنجاب اسمبلی میں پیش کیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کی مردم شماری 2023ء کے مطابق 5 سے 16 سال کی عمر کے 96 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں۔ پاکستان کی 45 میں سے پنجاب کی 30 تحصیلوں میں آؤٹ آف اسکول بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ وہ آؤٹ آف اسکول بچوں کو اسکول میں لانے کے لیے سرگرم ہیں۔ اس حوالے سے اسکول انرولمنٹ مہم سمیت دیگر انشی ایٹوز شروع کیے جاچکے ہیں۔


