اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں حمایت کے لیے ایم کیو ایم سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں ایک وفد آج ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کرے گا۔
ملاقات شام پانچ بجے پارلیمنٹ لاجز میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ پر ہوگی، جس میں مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے دیگر راہنما بھی شریک ہوں گے۔
یہ ملاقات آزاد کشمیر انتخابات میں تعاون کے لیے کی جا رہی ہے، جس کا مقصد دونوں جماعتوں کے درمیان بہتر روابط قائم کرنا ہے۔


