بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی صحت کمیشن نے منگل کے روز بتایا ہے کہ ملک بھر میں رواں سال 2 کروڑ 51 لاکھ 60 ہزار شیر خوار بچوں کی نگہداشت کی سبسڈی تقسیم کر دی گئی ہے۔
بچوں کی نگہداشت کے لئے ملک گیر سبسڈی پروگرام، جو 2025 میں چین کو بچوں کی پیدائش کے لئے زیادہ سازگار معاشرہ بنانے کی کوششوں کے سلسلے میں متعارف کرایا گیا تھا، کے تحت 3 سال سے کم عمر ہر بچے کے لئے ماہانہ 300 یوآن (تقریباً 44.17 امریکی ڈالر) کی مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔


