ہومتازہ ترینایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں پر آگ لگنے کے بعد دو...

ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں پر آگ لگنے کے بعد دو آئل ٹینکروں کو روک لیا

تہران (شِنہوا) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے منگل کے روز کہا ہے کہ ضوابط کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو آئل ٹینکروں کو روک لیا گیا ہے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق آئی آر جی سی نے ایک بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کرتے ہوئے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے دو تیل بردار ٹینکروں میں دھماکوں کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد انہیں روک لیا گیا۔

بیان کے مطابق آئی آر جی سی نے بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں بحرین میں امریکہ کی دو فوجی چوکیوں پر نصب دو فضائی دفاعی نظام اور ایک ریڈار تنصیب کو نشانہ بنایا گیا جبکہ کویت میں میزائل دفاعی نظام، ریڈار اور سیٹلائٹ سگنل وصول کرنے والے نظام پر بھی حملے کئے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ریڈار نگرانی کے بعد دشمن کو ڈرون اور میزائل حملوں کی مزید فیصلہ کن اور طاقتور لہروں کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

دوسری جانب امریکہ نے بھی آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے معاملے پر ایران کے خلاف فضائی حملوں کا ایک اور سلسلہ شروع کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں