کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کی بھٹائی کالونی میں ایک کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے 6 افراد بے ہوش ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرین کو فوری طبی امداد کے لیے انڈس اسپتال کورنگی کیمپس منتقل کیا گیا۔
اسپتال ترجمان نے بتایا ہے کہ ان چھ افراد میں سے دو نوجوان، 18 سالہ ندیم اور 20 سالہ وقاص، جانبر نہ ہو سکے جبکہ دیگر چار افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق نواب شاہ سے ہے جبکہ ایک شخص حیدرآباد کا رہائشی ہے۔
متاثرہ افراد کے مطابق صبح بجلی جانے کے بعد ایل پی جی جنریٹر چلایا گیا تھا، جس کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ متاثرہ چار افراد اب خطرے سے باہر ہیں۔


