ہومتازہ ترینچینی کمپنی کی پاکستان میں انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری

چینی کمپنی کی پاکستان میں انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) چینی کمپنی شینڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ نے پاکستان کے انفرا اسٹرکچر شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے ملاقات میں چینی وفد نے پاکستان کے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور کنیکٹیوٹی منصوبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے وفد کو پاکستان کے بہتر ہوتے کاروباری ماحول، نوجوان افرادی قوت اور انفرا اسٹرکچر شعبے میں موجود سرمایہ کاری مواقع کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ایس آئی ایف سی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے مکمل سہولت اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

چینی وفد نے او جی ڈی سی ایل کے اشتراک سے حیدرآباد میں جاری تیل و گیس منصوبے سمیت پاکستان میں جاری سرمایہ کاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری پاکستان میں انفرا اسٹرکچر سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور پاکستان۔چین اقتصادی شراکت داری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں