ہومتازہ ترینسعودی عرب نے نیا ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کروا...

سعودی عرب نے نیا ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کروا دیا

ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی حکومت نے زائرین کی سہولت کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرا دیا ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق، نئے ویزا کے تحت زائرین 365 دن کی مدت میں متعدد بار سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے، جبکہ مجموعی قیام کی مدت 90 دن تک محدود ہوگی۔ وزارت نے وضاحت کی ہے کہ ہر سفر سے قبل زائرین کو نسک پلیٹ فارم پر منظور شدہ سروس پیکیج خریدنا ہوگا، جبکہ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرنا بھی لازمی ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر بار سعودی عرب سے روانگی کے بعد ویزا غیر فعال ہوجائے گا، جسے آئندہ سفر سے قبل مقررہ شرائط پوری کرنے پر دوبارہ فعال کیا جائے گا۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ یہ ویزا یکم ذوالقعدہ سے 13 ذوالحج تک، یعنی حج سیزن کے دوران قابلِ استعمال نہیں ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں