اسلام آباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے شفافیت پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ انتخابات اتنے ہی شفاف ہوں گے جتنے پاکستان کے رہے ہیں۔ بلاول نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی پابندی ہے اور تجویز دی کہ حالیہ واقعات پر ٹرتھ کمیشن بنایا جائے تاکہ سچ سامنے آ سکے۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کشمیری عوام سے متعلق بیانات شرمناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو اپنے عہدے کے مطابق بات کرنی چاہیے اور کشمیری عوام سے معافی مانگنی چاہیے یا وزارت چھوڑ دیں۔
بلاول نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور امید ظاہر کی کہ مولانا اپنے بیان پر غور کریں گے۔ بلاول نے کہا کہ کشمیر کا مستقبل کشمیری عوام کے ہاتھ میں ہے اور فیصلہ وہی کریں گے۔


