ہومتازہ ترینراولپنڈی کے 8 سالہ محمد عبداللہ کا اولیول اکاؤنٹنگ میں عالمی ریکارڈ...

راولپنڈی کے 8 سالہ محمد عبداللہ کا اولیول اکاؤنٹنگ میں عالمی ریکارڈ قائم

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) : راولپنڈی کے آٹھ سالہ طالب علم محمد عبداللہ نے اولیول اکاؤنٹنگ کا امتحان پاس کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ محمد عبداللہ نے اس کامیابی کو اپنی زندگی کا اہم سنگ میل قرار دیا۔

محمد عبداللہ نے بتایا ہے کہ ان کی اکاؤنٹنگ میں دلچسپی ان کے والد سے ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹنگ ایک دلچسپ مضمون ہے جو کاروبار اور مالیاتی نظام کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے۔

عبداللہ نے کہا کہ کامیابی کے لیے پڑھائی اور کھیل کود کے درمیان توازن ضروری ہے۔ ان کے مطابق ضرورت سے زیادہ پڑھائی یا کھیل میں وقت گزارنا درست نہیں ہے، بلکہ ہر کام اعتدال سے کرنا چاہیے۔

محمد عبداللہ نے بتایا کہ صلاحیت عمر کی محتاج نہیں ہوتی اور والدین کی حوصلہ افزائی، درست رہنمائی اور مسلسل محنت ایک بچے کو عالمی ریکارڈ ہولڈر بھی بنا سکتی ہے۔ ان کی یہ کامیابی لاکھوں بچوں کے خوابوں کو نئی اڑان دینے کا باعث بن رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں