ہومتازہ ترینآزاد کشمیر الیکشن شیڈول میں تبدیلی، 3 مراحل میں انتخابات کا اعلان

آزاد کشمیر الیکشن شیڈول میں تبدیلی، 3 مراحل میں انتخابات کا اعلان

مظفر آباد (لارڈ میڈیا) آزاد کشمیر الیکشن کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات تین مراحل میں کرائے جائیں گے، جس کے تحت 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں انتخابات ہوں گے۔

مظفر آباد میں 2 اگست اور پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو انتخابات منعقد ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ہر مرحلے کے نتائج پولنگ کے دن شام کو جاری کیے جائیں گے۔ شیڈول کے تحت پاکستان میں مقیم مہاجرین کے 12 حلقوں میں بھی انتخابات 2 اگست کو ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں