ہومتازہ تریناسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے کنسورشیم کی بولی منظور

اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے کنسورشیم کی بولی منظور

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد میں ملک کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے حبیب، زیڈ کے بی اور ای اے کے مشترکہ کنسورشیم نے مالیاتی بولی جیت لی ہے۔ سی ڈی اے کے مطابق کنسورشیم نے 8 ارب 90 کروڑ روپے کی بولی دی ہے، جسے نیسپاک کی جانب سے مناسب قرار دیا جا چکا ہے۔

وفاقی ترقیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کی تعمیر ایک سال میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر ماحولیات اس منصوبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

نیا کرکٹ اسٹیڈیم سیکٹر ڈی 12 کے قریب مارگلہ ہلز کے دامن میں تعمیر ہوگا۔ حبیب کنسورشیم کو قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر و تزئین کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

اسٹیڈیم دبئی اسٹیڈیم کی طرز پر بنایا جائے گا، جس میں 35 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہوگی۔ اس کے ساتھ 3 کلومیٹر طویل سڑکیں اور دیگر متعلقہ انفراسٹرکچر بھی شامل ہوگا۔

سی ڈی اے نے تمام قانونی اور پیپرا مراحل مکمل کرنے کے بعد حبیب کنسورشیم کی بولی کو اوپن کیا ہے۔ حتمی منظوری سے قبل پیش کردہ نرخوں کی معقولیت کا جائزہ کنسلٹنٹ لے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں