ہومتازہ ترینکینیڈا میں گوگل میپس سے 39 کروڑ سال پرانا گڑھا دریافت

کینیڈا میں گوگل میپس سے 39 کروڑ سال پرانا گڑھا دریافت

کینیڈا (لارڈ میڈیا): گوگل میپس کی مدد سے کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں کروڑوں سال پرانا گڑھا دریافت ہوا ہے۔ جوئیل لاپونیٹ نامی شخص نے 2024 میں یہ دریافت کی تھی، جس کی اب سائنسدانوں نے تصدیق کردی ہے۔

جوئیل لاپونیٹ نے کیوبیک میں Marsal جھیل کے قریب کیمپنگ کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے گوگل میپس پر 15 کلومیٹر قطر کا ایک گڑھا دیکھا، جس کی ساخت قدرتی نہیں لگی۔

انہوں نے اپنی دریافت کی تفصیلات فرانس کے سائنسدان پیئر روشیٹ کے ساتھ شیئر کیں۔ ابتدائی تجزیے میں زرقون منرل پایا گیا جو عام طور پر سیارچے کے ٹکراؤ سے بنتا ہے۔

ویسٹرن یونیورسٹی کی ٹیم نے علاقے کا دورہ کرکے وہاں شواہد تلاش کیے۔ ان کے مطابق چٹانوں کی سطح پر موجود لکیریں اور پگھلی ہوئی چٹانیں سیارچے کے ٹکراؤ کے دباؤ اور حرارت سے بنی ہیں۔

چٹانوں کے نمونوں کے تجزیے سے ثابت ہوا کہ یہ گڑھا 39 کروڑ سال قبل سیارچے کے ٹکرانے سے بنایا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں