ہومتازہ ترینپاکستان کا ورلڈ اسکواش جونیئر چیمپئن شپ کا شاندار آغاز

پاکستان کا ورلڈ اسکواش جونیئر چیمپئن شپ کا شاندار آغاز

نیاگرا (لارڈ میڈیا): پاکستان نے ورلڈ اسکواش جونیئر انڈیویجوال چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان کے چاروں کھلاڑیوں نے اپنے ابتدائی میچز جیت کر راونڈ آف 32 میں جگہ بنالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راونڈ آف 128 میں نعمان خان نے نیوزی لینڈ کے ویہن چٹہوری کو 6-11، 6-11، 3-11 سے شکست دی، جبکہ راونڈ آف 64 میں جاپان کے رین ماکینو کو 5-11، 5-11، 4-11 سے ہرا دیا۔

یحیحی خان نے راونڈ آف 128 میں سوئٹزرلینڈ کے مورس فرے کو 4-11، 5-11، 5-11 سے شکست دی اور راونڈ آف 64 میں جاپان کے شو تاکاہاشی کو 6-11، 11-8، 12-14، 9-11 سے ہرادیا۔

عمیر عارف نے راونڈ آف 128 میں سری لنکا کے متیشا وجے سکارا کے خلاف واک اوور حاصل کیا اور راونڈ آف 64 میں مکاو کے کاہے لے کو 8-11، 3-11، 2-11 سے ہرا دیا۔

عبداللہ نواز نے راونڈ آف 64 میں جرمنی کے کورینٹین بونیور کو 5-11، 8-11، 5-11 سے شکست دی۔ اسکواش کے عالمی مقابلے کینیڈا کے شہر نیاگرا میں منعقد ہورہے ہیں اور چیمپئن شپ کا فائنل 25 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں