ہومتازہ ترینپاکستانی خواتین نے 6,040 میٹر بلند خسر گنگ چوٹی سر کر لی

پاکستانی خواتین نے 6,040 میٹر بلند خسر گنگ چوٹی سر کر لی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نے 6,040 میٹر بلند خسر گنگ چوٹی سر کر کے ملکی تاریخ میں نیا سنگِ میل قائم کیا ہے۔ الپائن کلب آف پاکستان کی دوسری ویمنز خسرگنگ مہم میں آٹھ خواتین نے حصہ لیا جو ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

اس کامیاب مہم کی قیادت بی بی افزون نے کی جبکہ معروف ہائی آلٹیٹیوڈ گائیڈز علی محمد سادپارہ، صادق حسین سادپارہ اور الیاس ہُشے نے تکنیکی معاونت فراہم کی۔ روپ فکسنگ کے فرائض قائد شگری نے انجام دیے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ایاز شگری نے خواتین کوہ پیماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی نے پاکستانی خواتین کی ہمت اور عزم کو ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی خواتین کی کوہ پیمائی کے فروغ کے لیے اہم ہے اور الپائن کلب مستقبل میں بھی خواتین کو مواقع فراہم کرتا رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں