لندن (ویب ڈیسک): امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 2.75 ڈالرز یعنی 3.12 فیصد بڑھ کر 90.85 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 2.56 ڈالرز یعنی 3.10 فیصد اضافے کے ساتھ 85.05 ڈالرز فی بیرل ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی تقریباً 20 فیصد ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے۔ حالیہ کشیدگی کے باعث سپلائی کے خدشات، بحری انشورنس اخراجات اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بڑھ سکتی ہے۔


