صادق آباد (لارڈ میڈیا) صادق آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جب گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے اپنے چار بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو زندہ بچا لیا، تاہم بچوں کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ چک 186 میں پیش آیا جہاں خاتون نے گھریلو تنازع کے باعث یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔ ریسکیو ٹیموں نے نہر سے دو بچوں کی نعشیں برآمد کر لی ہیں جبکہ مزید دو بچوں کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے بچوں میں 10 سالہ علی حسن، 7 سالہ طیبہ، 4 سالہ آیان اور 2 سالہ علی عمر شامل ہیں۔ نہر میں ڈوبنے والے ایک بچے اور 4 سالہ بچی طیبہ کی نعش کو نکال لیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔


