لاہور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے پانچ اضلاع لیہ، چنیوٹ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور مری میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ انہوں نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ہے، جو عوام کو آرام دہ، محفوظ اور کم خرچ سفری سہولت فراہم کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ الیکٹرک بسوں میں بزرگ شہریوں، خواتین اور طلبہ کے لیے خصوصی رعایت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی 101 نئی الیکٹرک بسیں بھیجی جا رہی ہیں، اور آئندہ پانچ برسوں میں صوبے بھر میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مریم نواز نے یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں پنجاب کے عوام کو مزید جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


