ہومتازہ ترینعالمی برادری بھارت کی دہشت گردی کی سرپرستی کا نوٹس لے، دفترخارجہ

عالمی برادری بھارت کی دہشت گردی کی سرپرستی کا نوٹس لے، دفترخارجہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی سرپرستی کر رہا ہے اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی بھارتی کوششوں کا نوٹس لے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش رکھتا ہے اور تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ پاکستان کے نزدیک تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری میں مضمر ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر سے ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقوں پر کشیدگی سے گریز اور امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا۔

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور منعقد ہوا، جس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے طاہر اندرابی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں اور پاکستان حریت رہنماؤں کے خلاف بھارتی چارج شیٹ کی سخت مذمت کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں