ہومتازہ ترینجدید تعلیم کےلئےایک ہزار زرعی گریجوایٹس چین بھیجے جائیں گے، وزیر اعظم

جدید تعلیم کےلئےایک ہزار زرعی گریجوایٹس چین بھیجے جائیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے لائیواسٹاک میں انقلاب آئے گا۔ انہوں نے لائیو اسٹاک سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی لائیواسٹاک کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے اور ہمیں صوبوں کے ساتھ مل کر ترقی کا سفر طے کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے اور ہمارے کسان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہم خطے میں پیچھے ہیں جبکہ ہمارا ملک دودھ کی پیداوار میں چوتھے نمبر پر شمار ہوتا ہے۔

شہباز شریف نے چین کو پاکستان کا قابل اعتماد دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی ٹرانسفارمیشن سے متعلق بات چیت چل رہی ہے۔ مزید ایک ہزار زرعی گریجوایٹس کو چین بھیجنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ جدید تعلیم حاصل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

اس سے قبل وزیر اعظم کی صدارت میں معاشی اصلاحات پر اجلاس ہوا جس میں ٹیکس نظام کی بہتری کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کاروباری افراد کو زیادہ پیداوار اور برآمدات کے فروغ کے لیے سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ایف بی آر کو کاروباری طبقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا کہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں