ہومتازہ تریناقوام متحدہ وفد کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اقوام متحدہ وفد کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا اور جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام پر بریفنگ لی۔ وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل برائے فلاحی امور و ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے کی۔

این ڈی ایم اے حکام نے وفد کو آفات سے نمٹنے، پیشگی آگاہی کے نظام، قومی وسائل کے مؤثر استعمال اور بروقت ردعمل سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے درمیان تجربات کے تبادلے سے قدرتی آفات کے خلاف مؤثر حکمت عملی تیار کی جا سکتی ہے۔

وفد کو سال 2026 کے دوران پاکستان اور دیگر ممالک کو درپیش ممکنہ خطرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے وفد نے پاکستان کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے جدید نظام کی تعریف کی اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں