ہومتازہ ترینروم مذاکرات میں لبنان اور اسرائیل دو تجرباتی زونز پر متفق

روم مذاکرات میں لبنان اور اسرائیل دو تجرباتی زونز پر متفق

روم (لارڈ میڈیا) لبنان اور اسرائیل کے درمیان روم میں مذاکرات کے دوران دونوں فریقوں نے دو تجرباتی زونز پر اتفاق کیا ہے۔ لبنانی حکام نے بتایا ہے کہ مذاکرات میں اسرائیلی افواج کے انخلا اور ان کی جگہ لبنانی فوج کی تعیناتی کے طریقہ کار پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

لبنان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کسی تیسرے فریق کے سپرد کی جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

لبنانی حکام کے مطابق دیگر تجرباتی علاقوں میں بھی اسی طرز پر انتظامات کے لئے ٹائم لائن طے کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ مزید برآں، امریکی سرپرستی میں لبنان اور اسرائیل کے فوجی وفود کے درمیان نئے اجلاس کا امکان ہے جس میں آئندہ مراحل اور مجوزہ فریم ورک پر مزید پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں