مظفرآباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ریاستی قانون کے مطابق تحقیقات کرنے کی تاکید کی اور اس حوالے سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے بات چیت کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ترمیمات کو بندوق یا دھرنوں کے زور پر نہیں لایا جا سکتا، ہم بحث و مباحثہ کے لیے تیار ہیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیری ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے نمائندگان کو پارلیمنٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں اور کشمیریوں کا مسئلہ صرف آزاد کشمیر میں حل کرنا چاہتے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کشمیریوں کا مستقبل ان کے اپنے ہاتھ میں ہے اور موجودہ صورتحال کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ اگر کشمیریوں کو مزید حقوق چاہئیں تو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ باقی جماعتیں آپ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ الیکشن میں محنت کریں اور گھر گھر جا کر پیپلزپارٹی کا پیغام پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی اور سیاست کرتے وقت الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کیا جائے۔


