ہومتازہ ترینغزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 15 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 15 فلسطینی شہید

غزہ (دنیا نیوز): غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں جن کے نتیجے میں مزید فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 15 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق غزہ شہر میں قائم ایک ایواء سینٹر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 2 فلسطینی شہید اور 18 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1 ہزار 123 فلسطینی شہید اور 3 ہزار 616 زخمی ہو چکے ہیں۔ مزید برآں، غزہ میں جاری جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 73 ہزار 246 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 727 تک پہنچ گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں