بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز ادارے نے منگل کے روز اعلان کیاہے کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں ہنگامی بحالی کے اقدامات کے لئے مرکزی بجٹ سے 3 کروڑ یوآن (تقریباً 44 لاکھ امریکی ڈالر)مختص کئے گئے ہیں۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے مطابق یہ فنڈز بنیادی طور پر سڑکوں اور سکولوں جیسی عوامی خدمات کی سہولیات سمیت تباہ شدہ بنیادی ڈھانچےکی ہنگامی بحالی پر خرچ کئے جائیں گے تاکہ متاثرہ علاقوں کے لوگ جلد از جلد معمول کی پیداوار اور روزمرہ زندگی بحال کر سکیں۔
سال کے نویں طوفان باوی کے شمال کی جانب بڑھنے کے باعث صوبہ لیاؤننگ میں غیر معمولی موسلادھار بارشیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں شین یانگ، فوشون اور دیگر علاقوں میں طوفانی سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
اس سے قبل منگل کے روز قومی کمیشن برائے آفات کی روک تھام، تخفیف اور امداد نے درجہ چہارم کا ہنگامی امدادی ردعمل نافذ کر دیا تھا۔


