ہومتازہ ترینفیفا ورلڈکپ میں ٹیم کے ڈاکٹرگائناکالوجسٹ تھے، سینیگال فٹبال فیڈریشن کا الزام

فیفا ورلڈکپ میں ٹیم کے ڈاکٹرگائناکالوجسٹ تھے، سینیگال فٹبال فیڈریشن کا الزام

ڈاکار (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 میں سینیگال کی ناکامی کے بعد ٹیم ڈاکٹر کی قابلیت پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ سینیگال فٹبال فیڈریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم کے ڈاکٹر عبدالرحمان فیدیور کو اسپورٹس میڈیسن کی مہارت حاصل نہیں تھی اور وہ امراض نسواں کے ماہر ہیں۔ ٹیم راؤنڈ آف 32 میں بیلجیئم کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوئی تھی۔

فٹبال فیڈریشن نے یہ دعویٰ ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی کے جائزے کے دوران کیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فیدیور 2017 سے سینیگال فٹبال ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں اور تین فیفا ورلڈکپ اور پانچ افریقا کپ آف نیشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اسپورٹس میڈیسن ایسوسی ایشن سینیگال نے فیڈریشن کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر فیدیور اسپورٹس میڈیسن کے ماہر ہیں اور ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔

اس کے علاوہ سینیگال فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ پاپ بونا تھیاؤ کو برطرف کر دیا ہے، یہ فیصلہ ورلڈکپ کی مایوس کن کارکردگی کے پیش نظر لیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں