ہومتازہ ترینبلوچستان میں آپریشن شعبان کے دوران مزید 2 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد...

بلوچستان میں آپریشن شعبان کے دوران مزید 2 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 85 ہوگئی

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے، جس میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائیوں کے دوران مزید 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، فتنہ الخوارج کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور ان کی گاڑی کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اب تک آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 85 ہو گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 123 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں