لاہور (لارڈ میڈیا) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ بارش اور تیز ہواؤں کے باعث حبس کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
اس وقت شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ 34 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہواؤں نے شہریوں کو گرمی اور حبس سے وقتی ریلیف فراہم کیا ہے۔


