ہومتازہ ترینایران کو آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے کسی بیرونی مدد کی...

ایران کو آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں، ابراہیم رضائی

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت طنزیہ ردعمل دیا ہے۔ رضائی نے کہا ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں۔

ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کا محافظ بننا چاہتے ہیں، لیکن ہمیں بیرونی مدد نہیں چاہیے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ کو رکھوالی کا اتنا شوق ہے تو لنزے گراہم کی قبر پر مجاور بن جائیں۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز کی سلامتی اور خطے میں کشیدگی کے حوالے سے امریکا اور ایران کے درمیان لفظی جنگ تیز ہو رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘فاکس نیوز’ کے انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز کی حفاظت کے بدلے میں معاوضہ وصول کرے گا اور انہوں نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کارروائیوں میں ایرانی عسکری آلات کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شامل ہے جہاں سے تیل کی بڑی مقدار منتقل کی جاتی ہے، اسی وجہ سے یہاں کی کشیدگی عالمی توجہ کا مرکز رہتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں