ہومتازہ ترینٹیکسلا میں غیرت کے نام پر مبینہ قتل، چار ملزمان گرفتار

ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر مبینہ قتل، چار ملزمان گرفتار

ٹیکسلا (لارڈ میڈیا) : ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر ایک نوجوان جوڑے کو زبردستی زہر پلا دیا گیا جس سے نوجوان افضل جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے موقع پر نوجوان میاں بیوی کو نیم بےہوشی کی حالت میں پایا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں نے تقریباً تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں