نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کی 30 سالہ تاجر خاتون چو سیولی نے حال ہی میں مشرق وسطیٰ کے تنازع کے باعث ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد ایک چینی برانڈ کی الیکٹرک گاڑی (ای وی) خرید لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑی نہ صرف ان کے اخراجات میں نمایاں کمی لاتی ہے بلکہ ماحول کے تحفظ میں بھی مددگار ہے۔
معاشی اور ماحولیاتی عوامل سے متاثر ہو کر سیولی نے مکمل طور پر الیکٹرک گاڑی ڈونگ فینگ فورتھنگ ایس 7استعمال کرنا شروع کی۔
چو سیولی نے شِنہوا کو بتایا کہ ’’چونکہ مجھے روزانہ ملازمت پر آنے جانے کے لئے مسلسل گاڑی چلانی پڑتی ہے، اس لئے پٹرول گاڑی کے ساتھ میرے ماہانہ ایندھن کے اخراجات 150 سے 200 امریکی ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔‘‘
چو سیولی نے مزید کہا کہ’’الیکٹرک گاڑی پر منتقل ہونے کے بعد میرے ماہانہ چارجنگ اخراجات صرف 50 سے 75 ڈالر رہ گئے ہیں، جس سے میرے مستقل سفری اخراجات میں بہت بڑی کمی آئی ہے۔”
سیولی کے مطابق یہ گاڑی مکمل چارج پر تقریباً 555 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔

کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں ایک بی وائی ڈی الیکٹرک گاڑی سڑک پر چل رہی ہے-(شِنہوا)
نجی کمپنی کی 24 سالہ ملازمہ سوئی میلیا نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک چینی الیکٹرک گاڑی خریدی۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے انہیں خاطر خواہ مالی بچت ہوئی ہے۔
سیولی نے شِنہوا کو بتایا کہ ’’اگر پٹرول گاڑیوں اور الیکٹرک گاڑیوں کے اخراجات کا موازنہ کیا جائے تو الیکٹرک گاڑی مجھے کافی زیادہ بچت فراہم کرتی ہے۔‘‘
کمبوڈیا میں ہونگ چھی برانڈ کے واحد نمائندے منگ یانگ گوجی کمپنی لمیٹڈ کے سیلز کنسلٹنٹ چھوئن فانت نے بتایا کہ کمپنی کمبوڈیا کی مارکیٹ میں ای-کیو ایم 5 اور ای ایچ ایس 5 ای وی الیکٹرک گاڑیاں پیش کر رہی ہے۔
گوجی نے شِنہوا کو بتایا کہ ’’یہ چینی اعلیٰ معیار کی لگژری الیکٹرک گاڑیاں ہیں اور صارفین کو اخراجات میں نمایاں بچت فراہم کرتی ہیں۔‘‘
کمبوڈیا کی وزارت تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے ترجمان فان رم نے بتایا کہ 2021 سے مئی 2026 تک ملک میں 14 ہزار 56 الیکٹرک گاڑیاں رجسٹر کی جا چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی وائی ڈی اور جی اے سی کمبوڈیا میں الیکٹرک گاڑیوں کے سب سے زیادہ مقبول برانڈز میں شامل ہیں۔
فان رم نے مزید کہا کہ ’’مارچ سے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، کیونکہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے باعث ایندھن کی قیمتیں بڑھ گئیں۔‘‘ ان کے مطابق صرف مارچ سے مئی 2026 کے دوران تقریباً 3 ہزار 693 الیکٹرک گاڑیاں رجسٹر کی گئیں۔


