ہوماہم ترینسرحد پار دہشت گردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچل دیا...

سرحد پار دہشت گردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچل دیا جائے گا، فیلڈ مارشل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچل دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے گریجویٹ افسران سے خطاب کیا۔ کورس میں تینوں مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔ فیلڈ مارشل نے جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت پر روشنی ڈالی اور مسلح افواج کی صلاحیتوں، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ این ڈی یو جیسے ادارے مستقبل کی عسکری و سول قیادت کو ہائبرڈ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ دشمن ایجنسیوں کے زیر سرپرستی کام کرنے والے پراکسی عناصر کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مکمل باخبر ہیں اور پراکسی عناصر کو پاکستان کے امن و خوشحالی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ افواج قوم کی حمایت کے ساتھ ان پراکسی عناصر کے ٹھکانوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے کہا کہ پیچیدہ اسٹریٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک بصیرت اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ جنگیں بیان بازی یا سیاسی نعروں سے نہیں بلکہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے جیتی جاتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں