بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز ادارے نے صوبہ ہوبے میں شدید طوفانی اور گرج چمک والے موسم کے بعد ہنگامی بحالی کی کوششوں کے لئے مرکزی بجٹ سے 5 کروڑ یوآن (تقریباً 73 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر) مختص کئے ہیں۔
یہ فنڈ، جس کا انتظام قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے کیا ہے سڑکوں اور سکولوں سمیت خراب ہونے والی بنیادی اور عوامی سہولیات کی بحالی پر خرچ کیا جائے گا تاکہ متاثرہ علاقوں میں پیداوار اور روزمرہ زندگی کو جلد از جلد معمول پر لایا جا سکے۔
مقامی حکام کے مطابق پیر کی رات مشرقی ہوبے میں شدید طوفانی موسم نے تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔
گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں نے ہوانگ شی، ہوانگ گانگ، ای ژو اور شیان ننگ شہروں کو متاثر کیا، جبکہ ہوبے کے بعض علاقوں میں بگولوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔


