نئی دہلی (لارڈ میڈیا): ہندو انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس ایک صدی بعد بھی غیر رجسٹرڈ ہے اور اس کے مذموم عزائم منظرعام پر آ گئے ہیں۔ عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ آر ایس ایس بی جے پی کو نظریاتی بنیاد اور تنظیمی پشت پناہی فراہم کرتی ہے اور یہ تنظیم خود کو ٹرسٹ یا این جی او قرار نہیں دیتی جس کی وجہ سے یہ مالیاتی جانچ پڑتال اور ٹیکس سے آزاد ہے۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق آر ایس ایس نے پچھلے سال امریکہ میں لابنگ کے لئے 330,000 ڈالرز خرچ کیے۔ تنظیم کا ہیڈ کوارٹر 3.75 ایکڑ پر مشتمل ہے اور اس میں 13 منزلہ تین ٹاورز ہیں۔ آر ایس ایس کی جائیدادیں مختلف افراد کے ناموں پر رجسٹرڈ ہیں اور اس کا مقصد ایک انتہاپسند ہندو ریاست کا قیام ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس آئین کو پامال کرنے، مسلم اور دیگر اقلیتوں پر ظلم اور نفرت و تقسیم کے فروغ میں ملوث ہے۔
کانگریس کے رہنما پریانک کھرگے نے آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کریڈٹ لینے میں آگے ہیں تو آر ایس ایس اور بی جے پی کو کرپشن کا بھی حساب دینا چاہیے۔


