ہومتازہ ترینٹرمپ کی درخواست پر فیفا نے بالوگن کو ریلیف دے دیا

ٹرمپ کی درخواست پر فیفا نے بالوگن کو ریلیف دے دیا

زیورخ (لارڈ میڈیا): فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد امریکی کھلاڑی فولارین بالوگن کی ریڈ کارڈ کی بنیاد پر ایک میچ کی معطلی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد بالوگن بیلجیئم کے خلاف ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیں، جس سے عالمی فٹبال میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

بالوگن کو بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں وی اے آر جائزے کے بعد حریف کھلاڑی تارک محرمووچ کے ٹخنے پر خطرناک ٹیکل کرنے پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔ امریکی کوچ ماریسیو پوچیٹینو نے اس فیصلے کو سخت قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ریڈ کارڈ کا مستحق واقعہ نہیں تھا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے رابطہ کرکے اس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی تھی، جس کے بعد فیفا نے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 27 کے تحت بالوگن کی معطلی ایک سال کی آزمائشی مدت کے لیے مؤخر کر دی ہے، تاہم ریڈ کارڈ برقرار رہے گا۔

فیفا نے واضح کیا ہے کہ اگر اس مدت کے دوران بالوگن کسی اور خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو موجودہ معطلی فوری طور پر نافذ کر دی جائے گی، اس کے علاوہ نئی خلاف ورزی پر الگ سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

اس فیصلے پر بیلجیئم کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ فیفا نے معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں