ہومتازہ ترینپنجاب میں پلاسٹک شاپنگ بیگ پر اضافی رقم وصول کرنے پر پابندی...

پنجاب میں پلاسٹک شاپنگ بیگ پر اضافی رقم وصول کرنے پر پابندی عائد

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے عوض اضافی رقم وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ کچھ کاروباری ادارے پلاسٹک بیگ پر اضافی رقم وصول کر رہے تھے جس کا سلسلہ اب بند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کاروباری ادارہ اضافی رقم وصول کرے تو شہری ای پی اے کی ہیلپ لائن 1373 پر شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

ڈی جی ای پی اے کے مطابق ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں کاروبار سیل کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے کی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے واضح کیا کہ پابندی صرف پلاسٹک شاپنگ بیگز پر لاگو ہوگی، جبکہ کپڑے یا دیگر ماحول دوست مواد سے تیار کردہ بیگز کے عوض اضافی رقم وصول کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پنجاب کو سنگل یوز پلاسٹک سے پاک بنانا، پلاسٹک کے استعمال میں کمی لانا اور ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں