اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ مسلح افواج کے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر نے کار ٹی سیل تھراپی کا پہلا کامیاب تجربہ مکمل کیا ہے۔ اس جدید علاج کے بعد اکیس سالہ مریض مکمل صحت یاب ہو گیا ہے۔ آرمی میڈیکل کور کے ماہرین نے برسوں کی تحقیق کے بعد اسے ممکن بنایا ہے۔
پاکستان کی پہلی کار ٹی سیل تھراپی میں مریض اور اہل خانہ نے مثالی حوصلہ دکھایا۔ اس کامیابی سے پاکستان اب ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے اور جدید کینسر کے علاج میں اہم مقام حاصل کر چکا ہے۔ اس پیش رفت نے قومی اعتماد کو نئی بلندی دی ہے۔


